شدید گرمی میں یہ دعا پڑھیں:
لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، مَا أَشَدَّ حَرَّ هٰذَا الْيَوْمِ! اَللّٰهُمَّ أَجِرْنِيْ مِنْ حَرِّ جَهَنَّمَ۔
▪️ حدیث: حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ: ’’جب شدید گرمی کے دن کوئی شخص یہ کلمات کہے: تو اللّٰہ تعالٰی جہنم سے ارشاد فرماتے ہیں کہ: میرے ایک بندے نے تیری گرمی سے میری پناہ مانگی ہے، پس تو گواہ رہ کہ یقینًا میں نے اس کو نجات دے دی ہے۔‘‘
(عمل الیوم واللیلۃ لابن السنی حدیث: 306)